JaizaNama.com ایک اردو زبان میں قائم کی جانے والی آن لائن ویب سائٹ ہے جس کا مقصد صارفین کو الیکٹرونکس آلات مثلاً موبائل فونز، ایئربڈز، ہیڈفونز، اسمارٹ واچز، چھوٹی ہوم اپلائنسز اور خوبصورتی اور ذاتی نگہداشت مثلا صحت کی دیکھ بھال، ذاتی آرائش، کھیل اور جسمانی فٹنس، صحت وتندرستی کے آلات، ذہنی صحت وسکون، جنسی صحت وآگاہی، درد سے نجات کے طریقے، منہ اور دانتوں کی نگہداشت، نوزائیدہ اور بچوں کی نگہداشت و دیگر گیجٹس کے بارے میں غیر جانب دار، مفصل اور سمجھ میں آنے والے ریویوز فراہم کرنا ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ آج کے دور میں آن لائن خریداری بہت عام ہو چکی ہے، لیکن صحیح پروڈکٹ کے انتخاب میں اکثر لوگ الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے JaizaNama.com کی بنیاد رکھی گئی ہے تاکہ:
- آپ کو پیچیدہ تکنیکی زبان کے بجائے سادہ اور صاف اردو میں معلومات ملے
- ہر پروڈکٹ کے فائدے اور نقصانات واضح طور پر سامنے آئیں
- آپ خریدنے سے پہلے مکمل جائزہ پڑھ سکیں
- آپ کا پیسہ، وقت اور محنت غلط پروڈکٹ پر ضائع نہ ہو
ہم اپنے ریویوز میں حتی الامکان کوشش کرتے ہیں کہ:
- غیر جانبدارانہ رائے دی جائے
- حقیقی یوزر تجربات، سپیسیفیکیشنز اور مارکیٹ ریسرچ کی بنیاد پر تجزیہ پیش کیا جائے
- جہاں افیلییٹ لنکس استعمال ہوں، وہاں صاف طور پر اس کی وضاحت موجود ہو
JaizaNama.com پر شائع ہونے والا مواد کسی کمپنی یا برانڈ کے دباؤ کے تحت نہیں ہوتا۔ اگر کسی پروڈکٹ میں خامی ہو، تو ہم اسے بھی کھل کر بیان کرتے ہیں تاکہ آپ باخبر فیصلہ کر سکیں۔
اگر آپ کو کسی خاص پروڈکٹ، کیٹیگری یا موضوع پر ریویو درکار ہو، تو آپ ہم سے رابطہ کر کے اپنی رائے اور تجاویز بھیج سکتے ہیں۔
آپ کا اعتماد، ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔